• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر کام کے باعث آج 12گھنٹے بجلی بند رہیگی ، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر مرمت کے لئے منگل کو 12گھنٹے بجلی بند رکھے گی ،واٹر کارپوریشن کے پاس حسب سابق کوئی متبادل بندوبست نہ ہونے کے باعث آدھا شہر دن بھر پانی سے محروم رہے گا مجموعی طور پر شہر کو 20 کروڑ گیلن پانی کی کمی کاسامنا ہو گا،واضح رہے کہ بجلی کا بند ہونا ہو لائن ٹوٹ جائے یا کوئی اور وجہ ہو دھابیجی سے اب آئے روز کراچی کو پانی کی فراہمی میں خلل رہتا ہےاس پر قابو پانے کے لئے واٹر کارپوریشن انتظامیہ کے پاس بھی کوئی پلان نہیں ہے، دریں اثنا واٹر کارپوریشن اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے سالانہ مرمت کے لیے باضابطہ شٹ ڈاؤن کی درخواست کی ہے،سالانہ مینٹی ننس کا کام 9دسمبر منگل کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا، اس دوران لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید