کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گلستان جوہر میں ایس ٹی 6 رفاحی پلاٹ سے قبضہ ختم کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی جی کے ڈے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مسجد کے لیئے مختص ہزار گز کے پلاٹ پر برطرف اہلکار اسحاق لاشاری اور دیگر نے قبضہ کیا ہے، 9 سال گزر جانے کے باوجود قبضہ ختم کروانے میں ناکامی پر عدالت کے ڈی اے پر برہم ہوگئی۔