• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر شہر کی بربادی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوں ،سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے مین ہول پر ڈھکن لگانے اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لیے ہر یوسی کو ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کے اعلان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا 4 سالہ دور اقتدار شرمندگی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں،انہیں کراچی کی بربادی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیئے،مرتضی وہاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے بیان بازی سے گریز کریں،اچھل کود، دو نمبری اور ناٹک کا دور گزر گیا عوام اب ان لوگوں کے کارناموں سے خوب واقف ہو چکے ہیں، ایک لاکھ کا اعلان اس سے قبل بھی ماہ جون کے کونسل اجلاس میں کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ بعد بھی کوئی رقم یونین کمیٹیز کو منتقل نہ ہوسکی، یوسیز میں ہزاروں گٹر ہوتے ہیں 50 ڈھکن لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس صرف اس کا 5ہزار 500 کروڑ روپے کا بجٹ ہے اور سندھ حکومت کا بجٹ 3500ارب کا ہے جبکہ واٹر کارپوریشن جس کے چئر مین مرتضیٰ وہاب ہیں‘ نے 1.6بلین ڈالر کا قرض لیا ہے ان سارے کاموں کے لیے اب سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب یہ ہزاروں ارب روپے تو اپنے قبضے میں رکھنا چاہتے ہیں اور ہر یوسی کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر کے جو صرف 2کروڑ 46لاکھ روپے بنتے ہیں جو ایک یوسی کی ضرورت بھی پوری نہیں کرتے، چند ٹکوں سے پورے کراچی کے گٹروں اور اسٹریٹ لائٹس کی ذمہ داری یوسی کے گلے میں ڈال کر بدنامی سے بچنا چاہتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید