کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناگن چورنگی کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 55 سالہ حمید الرحیم جاں بحق ہوگیا ، حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ گیا ،مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو جلنے سے بچا لیا ، متوفی سرجانی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شنا خت اللّٰہ رکھا ولد پٹھان کے نام سے کی گئی ہے ۔