کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ایک ملزم کا والد کراچی پولیس میں سب انسپکٹر ہے، ملزمان سے چوری اور چھینی گئی چار کاریں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کئی ماہ سے ایسٹ اور ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کررہے تھے، متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پولیس کو موصول ہوئی تھیں، اے وی ایل سی نے سیف سٹی کیمروں، موبائل ڈیٹا اور انٹیلیجنس بیسڈ معلومات سے ملزمان کو ٹریس کیا اور مسلسل تکنیکی نگرانی کے بعد گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں منیر ولد مقدر خان، دانش علی عرف میر ولد محمد عرس اور معظم بلتی ولد اعظم شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزم دانش عرف میر کے والد کراچی پولیس میں سب انسپکٹر ہیں، ملزمان سرقہ شدہ گاڑیوں کو کچلاک (بلوچستان) میں فروخت کرتے تھے۔