• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل نے صوبےبھر میں فل ڈے ہڑتال کا نوٹس واپس لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بار کونسل نے گزشتہ روز صوبہ بھر میں فل ڈے ہڑتال کا نوٹس واپس لے لیا ہے ، وکیل کے قتل میں ملوث پولیس ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ بار کونسل نے تمام بار ایسوسی ایشنز کے اتحاد اور یک جہتی کو سراہا جس کی وجہ سے حکومت کو وکلاء کی بات ماننا پڑی ۔ وہاڑی میں ایک وکیل کے قتل کے مرکزی کردار ڈی پی او وہاڑی کے تبادلہ ملزمان کی گرفتاری اور 7 اے ٹی اے کا ایف آئی آر میں ایزاداور کارروائی تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، سیکرٹری پنجاب بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پنجاب بار کونسل کا جنرل ہاؤس اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اشفاق کہوٹ، وائس چیر مین پنجاب بار کونسل منعقد ہوا ۔جس میں ذبیح اللہ ناگرہ، چیر مین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت صوبہ بھر سے معزز ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کالے کوٹ کے وقار کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔
ملتان سے مزید