• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کی غفلت سے 10سالہ بچہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر تحقیقات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی شجاع پولیس نے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 10سالہ بچہ کے فوت ہونے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کو بستی آڑی والہ کے رہائشی محمد کاشف نے اطلاع دی کہ اپنے بھائی محمد وقاص بخار کی حالت میں ڈاکٹر ظفر اقبال کے ہسپتال لیکر گیا عملہ نے داخل کرنے کے بعد ڈاکٹر نے کہا خون کا بندوبست خون لیکر پہنچے تو ڈسپنسر نے خون لگایا جس کے بعد بھائی کی حالت غیر ہوگئی ڈاکٹر اور عملہ نے ہمیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جانے کا مشورہ دیا اسی دوران بھائی ڈاکٹر ز اور عملہ کی مبینہ غفلت ولاپرواہی سے فوت ہوگیا ۔
ملتان سے مزید