ملتان(سٹاف رپورٹر) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ بڑھ گئی۔موسم سرما ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا تاہم خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔گزشتہ سال چلغوزہ فی کلو گرام 4 ہزار روپے میں دستیاب تھا مگر اب چلغوزے کی فی کلوگرام قیمت6 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔پستہ 3 ہزار روپے فی کلو گرام جبکہ بادام 11 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں۔