• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن میں کمرشل دکانوں کی نیلامی بدنظمی کا شکار‘ احتجاج کا سلسلہ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان کمرشل دکانوں کی نیلامی بدستور بدنظمی کا شکار، احتجاج کا سلسلہ جاری،بتایا گیاہےکہ میونسپل کارپوریشن ملتان میں 454 کمرشل دکانوں کی نیلامی کا عمل بد ستور بد نظمی کا شکار ہے تاجر نیلامی کے وقت شدید نعرہ بازی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ نیلامی میں شریک آؤٹ سائیڈر کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی سے کشیدگی کی فضا قائم ہے، گزشتہ روز بد نظمی کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جس نے سیکورٹی انتظامات سنبھالیے دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے میونسپل کارپوریشن ملتان میں کمرشل دکانوں کی نیلامی میں آؤٹ سائیڈر کی وجہ سے دکانوں کی نیلامی مشکوک ہو چکی ہے۔
ملتان سے مزید