• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں تین افراد اغوا

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی جلالپور پولیس کو عاشق محمد نے بتایا کہ میرے بھائی محمد بلال کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا دریں اثنا سیتل ماڑی پولیس کو محمد شاہد نے بتایا کہ میرا بیٹا شاہ زیب گھر سے باہر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ حرم گیٹ پولیس کو ندیم خان نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر سے اکیڈمی پڑھنے گیا واپس گھر نہ پہنچ سکا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید