• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل مزدا منی گڈزٹرانسپورٹ جنوبی پنجاب کا چالانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل مزدا منی گڈزٹرانسپورٹ جنوبی پنجاب عمران عرف مانا نے بڑھتے ہوئے چالانوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی کے نام پر مزدا منی گڈز ٹرانسپورٹرز کی جیبوں پر مہذب طریقے سے ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے سیف سٹی کے کیمروں کے زریعے خلاف ورزی پر ای چالان کرکے مالک کوبھیج دیا جا تا ہے مگر ہماری چلتی گاڑیوں سے جب سامان چوری ہوجاتا ہے تو سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ان چوروں کو کیوں پکڑا نہیں جاتا احتجاجی مظاہرے میں خالد محمود ڈوگر، سردار راشد، منظور رضوی، چوہدری ارشد آرائیں، جاوید شاہ، عقیل جٹ، حافظ عثمان، بابا لیاقت، چوہدری شفیق، حافظ نذیر، چوہدری ظہور، کامران، شیخ خالد، مجاہد شاہ، رانا امجد، ملک کاشف، عزیز مختیار، شیخ احمر، رانا شاہد، محمد یاسین، حاججی نذیر، مہر صابر، منور ورک، قمر، کاشف، ندیم اقبال ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید