ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کی باقی ماندہ سزا معاف کردی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو نے ملزم محمد رفیق کو عمر قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ مدعی عبد المجید کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے بتایا کہ ملزم آٹھ سال سزا کاٹ چکا ہے۔اور مدعی کو اس کی باقی سزا معاف کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔