• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن سکواڈ نےموٹر سائیکل چوری اور زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن اسکواڈ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم عبدالوحید کو گرفتار کر لیا۔یہ اہم کارروائی انچارج ڈولفن اسکواڈ عامر بشیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔پولیس ٹیم ڈولفن اسکواڈ ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جو ٹارگٹ افینڈر تھا کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھاملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ گلگشت پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید