ملتان (سٹاف رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نےاین ایل سی بائی پاس چوک،گرین بیلٹ،میٹرو روٹ اور گول باغ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوشنما،پودوں اور درختوں سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔سہو چوک تا این ایل سی بائی پاس تک خوبصورت پودے اور گھاس لگا نے کا عمل جاری ہے،نھوں نے مزید کہا کہ درختوں کی شجرکاری کے ساتھ ساتھ اُن کی حفاظت کے لیئے بھی مربوط حکمت عملی تیار کی ہے گول باغ پارک میں بھی ترقیاتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔