کراچی کے علاقے سرجانی میں سابق منگیتر کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں سرجانی تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے مطابق خاتون کا اپنے شوہر سے خلع کا کیس عدالت میں چل رہا تھا، بیٹی کے سر پر پانے سے حملہ کیا گیا تھا، آلہ قتل وہیں موجود تھا۔
مقدمے میں لکھوایا گیا ہے کہ لڑکے نے لاڑکانہ میں اپنی خالہ کو فون کر کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
اس حوالے سے والدہ کا بتانا ہے کہ بیٹی کا سابق منگیتر چند روز قبل دبئی سے آیا اور ہمارے گھر رہ رہا تھا، گزشتہ روز میں گھر سے باہر تھی، واپس آئی تو بیٹی کی لاش پڑی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کا موبائل فون بند ہے، تلاش جاری ہے۔