ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی خاتون رکن پارلیمنٹ بھی بول پڑیں۔
خاتون رکن پارلیمنٹ پریانکا چترویدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔
انہوں نے فیصلہ سازی میں کمزوری دکھانے پر بھارتی حکام پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ بھارت کے وزیر کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے۔
پریانکا چترویدی نے مزید کہا کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ترین ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت وہ مؤقف اختیار نہ کر سکا، جو اسے وقت پر کرنا چاہیے تھا۔