• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر طیب اردوان کی اسرائیل پر حملے کی دھمکی

ترک صدر طیب اردوان نے نیتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے ڈالی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوتے رہے تو ترکیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائے گا۔

رجب طیب اردوان نے مزید واضح کیا کہ ترکیے جس طرح لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوا، اسی طرح اسرائیل میں بھی داخل ہوسکتا ہے، اس کے لیے طاقت اور اتحاد کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خون اور نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں، جنگ بندی کے دن بھی اسرائیل نے سیکڑوں بےگناہ لبنانی قتل کردیے۔

تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اگر پاکستان امریکا اور ایران کی جنگ میں ثالثی نہ کرتا تو ترکیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھا دیتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید