• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میری بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش لٹریچر سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا ہے ،انھوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم اے ٹیفل 66% سے پاس کیا ہے اس سے پہلے وہ بی ایڈ 70%نمبرز کے ساتھ پاس کر چکی ہیں مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میری بیٹی کو مزید تعلیم حاصل کرنی چاہئے یا اْسے کسی ملازمت کی تلاش کرنی چاہئے ؟(احمد فیاض،لاہور)
ج۔آپ کی بیٹی کو اب مزید کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے اب انہیں چاہئے کہ وہ ٹیچنگ میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کریں اور میرا یہ بھی مشورہ ہے کہ وہ چند سال انگلش لینگوج میں ہی ٹیچنگ کریں اور پھر وہ پی ایچ ڈی کر سکتی ہیں۔
س۔میں نے بی ایس سی پولیمر انجینئرنگ 2013میں پاس کی ہے اور تقریباََ 7ماہ سے میں پروسیس انڈسٹری میں کام کر رہا ہوں،اب میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ایم بی اے کروں آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ ایم بی اے میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں اور کیا ایم بی اے کرنا میرے لیے بہتر ہو گا؟(فاروق مشتاق،سرگودھا)
ج۔آپ کے کیریئر کے اس ابتدائی مرحلے میں میرا یہ مشورہ ہو گاکہ آپ مزید دو سال انڈسٹری میں کام کریں اور انڈسٹری کے تکنیکی اور انتظامی پہلؤوں کو سمجھنے کی کوشش کریں اس سے آپ کو یقینا ایک بہتر اور میجر مینجمنٹ کورس کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی اور یہ ضروری نہیں کہ آپ ایم بی اے کریں، مینجمنٹ سے متعلق بے شمار کورسز موجود ہیں آپ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔محترم عابدی صاحب میں اپنی تعلیم کو لے کر بہت اْلجھن کا شکا رہوں،میں نے میٹرک سائنس مضامین 67%نمبروں سے کیا ہے ،ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں 70%نمبر حاصل کیے۔ پھر میں نے CA شروع کیا لیکن CAکی وجہ سے میرے وقت کا بہت حرج ہوا اور میں نے B.Comشروع کیا۔B.com (part-1)میں 65%نمبرزہیں اور Part-2 کے رزلٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔میری دلچسپی Organizational Behaviour, ہیومن ریسورس اورسائیکالوجی میں ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی کریں۔(ولید اقبال،ملتان)
ج۔آپ کے منتخب کردہ مضامین کے مجموعہ اور آپ کے ذاتی کردار کی معلومات کے مطابق میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی موجودہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد ماسٹر Organizational Behaviour or Strategic Managementمیں کریں کیونکہ یہ ڈگری آ پ کے منتخب کردہ تمام پہلوئوں کا احاطہ کرتی ہے۔
س۔ میرا بیٹا ایف ایس سی پری میڈیکل کر رہا ہے اور فرسٹ اِیئر میں اس کے 72% نمبر ہیں۔میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں جائے یا بائیومیڈیسن میں ؟۔(شکیل۔لاہور)
ج۔میں آپ کو یہ تجویز کروں گا کہ اپنے بیٹے کو بائیومیڈیسن کا شعبہ اختیار کروائیں کیونکہ اسکی بائیو میڈیکل انجینئرنگ کی شاخیں نسبتاً زیادہ ہیں ۔
تازہ ترین