• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 ماہ میں روزگار کی تلاش میں ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل

لاہور( آئی این پی)بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستانی افرادی قوت کی بڑی منزلیں رہیں جبکہ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈیڑھ لاکھ مزدور، ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، دو ہزار انجینئرز، 1600سے زائد اکاؤنٹنٹس اور 500سے زائد آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں۔ایک لاکھ 36ہزار 488پاکستانیوں نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔

اہم خبریں سے مزید