• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پر واٹر کارپوریشن کی لائنیں پھٹنے کا سلسلہ جاری، کراچی میں پانی کی قلت برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پر واٹر کارپوریشن کی لائنیں پھٹنے کا سلسلہ جاری، کراچی میں پانی کی قلت برقرار، واٹر کارپوریشن اعلامیے کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72قطر انچ کی لائن نمبر 5تین مختلف مقامات سے پھٹ گئی، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 20اور 21مئی کی درمیانی شب بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 2پمپ بند ہو گئے اور پانی کے بریک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72قطر انچ کی لائن نمبر 5تین مختلف مقامات سے متاثر ہوئی جس کے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پمپس بند ہونے سے شہر کو یومیہ48ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ ہے، متاثرہ لائن کا مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہےجسے جلد مکمل کرکے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید