کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے شاہراہ بھٹو کے افتتاح کو کراچی کے شہریوں کے لئے ایک عظیم الشان تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن کی عکاسی کرتا ہے اراکین کونسل کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیںجنھوں نے اس منصوبے کے فیزٹو قیوم آباد تا کے پی ٹی بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ایوان نے چیئرمین کے وژن کو عملی جامہ پہنانے پروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔