کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، پورٹ قاسم کے قریب 22وہیلر ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، بہادر آبا د کا رہائشی متوفی 30سالہ محمد عامر موٹر سائیکل پر کھانا پہنچانے کا کام کرتا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹریلر اور متوفی کی موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی، پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، حادثے میں متوفی کے پاس موجود کھانا بھی سڑک پر پھیل گیا تھا۔