• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل اور کورنگی ٹاؤن کے دفاتر پر حملے دہشت گردی، سیف الدین ایڈووکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر و سٹی کونسل بلدیہ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ ماڈل کالونی ٹاون اور کورنگی ٹاؤن کے دفاتر پر رات گئےایم کیو ایم کے لوگوں نے حملے کیے جو کھلم کھلادہشت گردی ہے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات درج شامل کی جائیں ہفتے کو کے ایم سی بلڈنگ مین پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ ایس ایچ او نے ایف آئی آر نہیں کا ٹی ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو لیڈ کرنے والا شخص واٹر بورڈ کا سرکاری ملازم ہے انہوں نے کہا کہ سٹی کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ایوان ہے ماضی میں تمام ارکان کی بات سنی جاتی تھی آج بغیر ایجنڈے کے اجلاس بلایا گیا ہے ایسا لگتا ہے ڈکٹیٹر شپ ہے میئر صاحب ڈکٹیٹر کے طور پر اجلاس چلاتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید