کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے انتخابات بعنوان ’شہید امت کنونشن‘ اتوار 24 مئی 2026 کو اسلامک ریسرچ سینٹر، عائشہ منزل پر بعد نماز مغربین منعقد ہوں گے۔ کنونشن میں اگلے 3 سال کیلئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ کنونشن کے اختتام پر "شہید امت کانفرنس" کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نو منتخب صدر کے ناموں کا اعلان مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کریں گے۔