• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنے ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی ایئر پورٹ سے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ مہمان کھلاڑیوں نے طویل فلائٹ کے بعد آرام کیا۔پہلا ون ڈے انٹر نیشنل ہفتہ30مئی کو کھیلا جائے گا۔جبکہ پاکستانی ٹیم نے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے ساتھ اپنی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے۔پاکستان ون ڈے اسکواڈ کی راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں پریکٹس میچ میں شرکت کی۔میچ کے دوران کوچز نے پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیئے۔ پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔آسٹریلوی ٹیم اتوار کو پہلے پریکٹس میں حصہ لے گی۔پیر کو کو دونوں ٹیمیں فلڈ لائٹس میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کریں گی۔منگل کوآسٹریلین اسکواڈ پریکٹس کرے گا جبکہ پاکستانی کھلاڑی عید کی چھٹیوں پر چلے جائیں گے28مئی کو پاکستان ون ڈے اسکواڈ دوبارہ اسلام آباد رپورٹ کرےگا۔

اسپورٹس سے مزید