• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم آئندہ سال انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ کھیلے گی، برطانوی میڈیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیم اگلے سال مئی میں انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ آئی پی ایل کے دوران شیڈول ہے، برطانوی میڈیاکےمطابق انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ کو ایشز سیریز سے پہلے وارم اپ گیم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان نے 2027میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کی جگہ خالی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی ایف ٹی پی اولمپکس کے ساتھ بھی تصادم کر رہی ہے۔ میڈیا اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے، انگلینڈ کے بہترین آل فارمیٹ کھلاڑیوں کا اولمپکس کی وجہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید