کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نےنیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف پر سوال اٹھادیا، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اسپیڈ سلو ہونے کا ذمہ دار نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف ہے۔کھلاڑیوں کے مطابق لاہور کے ٹرف کا کم استعمال کھلاڑیوں کے اسپیڈ میں کمی کی وجہ ہے۔