• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوقاف کے ادارہ جاتی گورننس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوقاف املاک کے شفاف انتظام، مؤثر نگرانی اور ادارہ جاتی گورننس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ احتساب، پیشہ ورانہ صلاحیت اور شفافیت کے اصولوں کے تحت محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اوقاف دفتر کے دورے کے موقع پر ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں پٹہ جات، ٹھیکہ جات، ریونیو اہداف، ریکوریوں اور محکمانہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں جاری انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو میں اضافے اور آپریشنل استعداد بہتر بنانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید