• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، ناقص مصالحہ جات، چائے پتی اور دیگر اشیاء تلف

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی عید سے قبل جعلی اور مضر صحت اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں ناقص مصالحہ جات، چائے پتی اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔ کارروائی کے دوران 44 ہزار 741 کلوگرام مصالحہ جات، 750 کلوگرام چائے پتی اور 255 کلو مختلف اشیاء تلف کر دی گئیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر کیے گئے آپریشن میں 6 یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 2 کو بند جبکہ 4 یونٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
لاہور سے مزید