لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)گجر پورہ کے علاقے میں میں 10 سالہ بچہ پراسرار طور پر گلے میں رسی سے پھندا لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ورثاء کے مطابق بچہ جھولا جھولنے کے دوران رسی سے گلے میں پھندا لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ گجر پورہ کے علاقے بیگم پورہ کے رہائشی والدین سالہ 10 سالہ محمد احمد کو مردہ حالت میں ہسپتال لائے۔بچے کے گلے پر پھندے کے نشان نے معاملہ مشکوک بنا دیا،جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور بچے کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا