لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے ٹیکسلا سے سابق ایم پی اے عمار صدیق خان کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمار صدیق خان کو کچھ ملزمان نے اغوا کیا جن کو بعد میں بازیاب کرا لیا گیا،انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے باوجود عمار صدیق اغواء کے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری قابل تشویش ہے،اتنا وقت گزر جانے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمار صدیق خان ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا اغواء بہت افسوسناک ہے۔