• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی رکشہ یونین کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار) ملی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے، مہنگائی اور ناجائز چالانوں کے خلاف کلمہ چوک میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے رکشوں کی چابیاں زمین پر پھینک دیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر، ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد، ترجمان لاہور عبدالحنان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید