لاہور (کرائم رپورٹر سے) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی گھمرو، نائب صدر عبدالصمد خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد مدثر نے وزیرِاعظم پاکستان ، پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کے نام کھلے خط میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2026-27 میں اعلیٰ تعلیم کے فنڈز میں نمایاں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور کئی اداروں کو تنخواہوں، پنشن اور روزمرہ اخراجات کی ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔