لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس کا نام بدنام کرنے اور عیدی کے نام پر شہریوں سے مبینہ طور پر پیسے طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ فیلڈ افسران کسی بھی قسم کے غیر قانونی عمل سے مکمل طور پر اجتناب کریں اس کے باوجود شاہدرہ اور اسلام پورہ کے علاقوں میں بعض پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے مبینہ طور پر رقم طلب کرنے کے واقعات سامنے آئے ۔