لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ، پورے صوبے کیلئے بسنت فیسٹیول منانے کیلئے یکساںپالیسی نہ بنانے پرچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے چیف سیکرٹری کو پورے صوبے میں بسنت منانے بارے پالیسی بنانے کی ہدایت کی،عدالت عالیہ نے تفریح سے متعلق شہریوں کے مساوی حقوق کی پاسداری کیلئے حکم دیا،چیف سیکرٹری نے 60 روز گزرنے کے باوجود رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع نہیں کرائی،آئین اور قانون کے مطابق چیف سیکرٹری عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کا پابند ہے، استدعا ہے کہ عدالت چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور عدالت چیف سیکرٹری سے صوبے میں بسنت منانے بارے پالیسی طلب کرے۔