لاہور (خبرنگار) ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز اور سیاسی نمائندگان کے وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کیا۔ بیجنگ میں واقع Capital Normal University میں منعقدہ یوتھ ایکسچینج پینل سے خطاب کرتے ہوئے سارہ احمد نے کہا کہ عاصم منیر اور شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔