لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے عیدالضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لوڈر رکشوں کے حوالے سے بڑا ریلیف دے دیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق عیدالضحیٰ تک صرف قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل کرنے والے لوڈر رکشوں کو عارضی طور پر کینال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور لے جانے والے لوڈر رکشے مقررہ ضوابط کے تحت کینال روڈ پر چل سکیں گے، تاہم دیگر لوڈر رکشوں اور چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی