لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ نگرانی کے نظام نے دبئی سے آنے والے ایک غیر ملکی شہری کو نشہ آور نیاز کھلا کر لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کروا دیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق غیر ملکی شہری دبئی سے پاکستان پہنچا اور گوجرہ جانے کیلئے لاہور کے نیازی اڈہ آیا ملزم نے شہری کو بتایا کہ وہ داتا دربار سے نیاز لے کر آیا ہے اور اسے بھی کھانے کی پیشکش کی جبکہ یہ بھی یقین دلایا کہ وہ خود بھی گوجرہ جا رہا ہے اور راستے میں اسے چھوڑ دے گا۔ نشہ آور نیاز کھانے اور گاڑی میں بیٹھتے ہی غیر ملکی شہری بے ہوش ہوگیا، جس کے بعد ملزم لاکھوں روپے نقدی، پاسپورٹ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیاتھا۔