• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد 26 مقدمات زیرِ بحث آئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے بھی شرکت کی۔ بورڈ میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغواء، دھوکہ دہی اور چوری سمیت 26 مقدمات زیرِ بحث آئے۔بورڈ کے دوران افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کیے۔ مدعی پرویز علی قتل، غلام رسول اور عاصم نواز امانت میں خیانت جبکہ عبدالباسط چیک ڈس آنر کے مقدمات میں تفتیش کی تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔ اسی طرح مدعی شاہد بشیر اور محمد ندیم اغواء، مہوش بی بی دھوکہ دہی جبکہ اقرار الحسن چوری کے مقدمات میں پیش ہوئے۔
لاہور سے مزید