لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم-5 ظاہر پیر اور ایم-4 چک جھمرہ کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق ایم-5 ظاہر پیر کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران تقریباً 24 لاکھ روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم سگریٹس کی ترسیل سے متعلق کوئی قانونی دستاویز یا ریکارڈ پیش نہ کر سکا۔ دوسری کارروائی میں ایم-4 چک جھمرہ کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔