• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 26 مقدمات، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ الپہ کے علاقے ظہور سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے عبداللہ سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے جنید سے مسلح ڈاکووں نے نقدی موٹرسائیکل موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے اسحاق سے ڈاکووں نے نقدی موبائل چھین لیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے ریحانہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے صدف اجمل کے موبائل فونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے فیصل سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر لاکھوں کی نقدی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے شعیب کینٹ کے علاقے عابد کے موبائل فونز حامد کی موٹرسائیکل مجاہد کا میٹر بجلی مخدوم رشید کے علاقے محسن شاہ کا موبائل منگا کی موٹرسائیکل بستی ملوک کے علاقے عبدالطیف کے بکرے سٹی شجاع آباد کے علاقے عارف طلائی کانٹے وغیرہ صدر شجاع آباد کے علاقے نذر عباس کی نقدی و سامان راجہ رام کے علاقے ذیشان کا آہنی گیٹ نیوملتان کے علاقے اسلم کی موٹر سائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے یوسف کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے ہمایوں کا کریانہ سامان لوہاری گیٹ کے علاقے شعیب کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے شوکت کی تار مجاہد کی نقدی وغیرہ پاک گیٹ کے علاقے سلیم کا موبائل اور ابو ہریرہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید