• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل کا دورہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر )آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل کا دورہ ،فیملی رہائشگاہیں اور چلڈرن پارک کا افتتاح کردیا ۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا ،دورہ کے موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو سلامی پیش کی ، فاروق نذیر نے جیل میں حفاظتی انتظامات ،نظم و ضبط صفائی اور فلاحی اقدامات کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کو جیل کے انتظامات اور سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ،آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے جیل عملہ کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور تفریحی مقاصد کے لئے سنٹرل جیل ملتان کے احاطہ میں فیملی رہائشگاہوں اور چلڈرن پارک کا افتتاح کیا ۔
ملتان سے مزید