ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ امور عزاداری سورج میانی کا محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس امام بارگاہ شیر شاہ سورج میانی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ممبر ضلعی امن کمیٹی، چیئرمین تحفظ امور عزاداری سورج میانی اور سرپرست اعلی انجمن تاجران جنوبی پنجاب مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے کی‘ اجلاس میں لائسنس یافتہ اور روایتی جلوسوں کے لائسنسداران‘ ڈی ایس پی سرکل ملتان خالد جاوید، ایس ایچ او تھانہ صدر آصف ڈوگر، سکیورٹی آفیسر وقار حسین شاہ، سپیشل برانچ سے ولی محمد نے شرکت کی، اس موقع پر ان مسائل کے حل کے لیے مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید ظہور حسین شمسی نے کہا ماضی کی طرح اس سال بھی ایام محرم الحرام کو مکمل عقیدت، نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ جلوسوں کا پرامن انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔