• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں ، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، سیتل ماڑی پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شہری کی دکان میں آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بدکاری کے اڈے پر چھاپہ مارکر عورتوں سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 3نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے‘ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے‘ پولیس نے جعلی برانڈڈ مشروب کی تیاری کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے زیادتی اور زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں6 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ‘پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید