• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹھی ہوئی بیوی کو منانے جانیوالے شخص کا سسرال میں اقدام خودکشی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) روٹھی ہوئی بیوی کو منانے جانے والے شخص کی سسرال میں اقدام خودکشی ۔ محمد ساجد اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے اور بچوں کو ملنے کی غرض سے اپنے سسرال چاہ میتھے والہ پہنچا تو سسرالیوں نے بچوں کو ملنے نہیں دیا مذکورہ شخص نے طیش میں آکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گندم والی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ڈاکٹرز نے بہتر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال ریفر کردیا جس کی حالت تشویشناک معلوم ہوئی ۔اطلاع پر راجہ رام پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔
ملتان سے مزید