• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کا کاپی رائٹس کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ روز ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل ملتان کی ریڈنگ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سرکل حماد الرحمٰن کی زیر نگرانی کارروائی کے دوران تین ملزمان ماجد حسین، محمد عدنان اور واصف علی کو شمسی فوڈ واقع بہاولپور بائی پاس ملتان سے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے لکی فوڈز کے جعلی نقل شدہ مصنوعات کا ذخیرہ برآمد ہوا، برآمد شدہ قابل اعتراض مواد کو ضبطی میمو کے ذریعے تحویل میں لے لیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ملتان سے مزید