• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے کا ریلوے ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپر نٹنڈنٹ ریلوے ملتان محمد خالد خان نے ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع کے ہمراہ ریلوے ہسپتال ملتان کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، ڈینٹل سیکشن، میڈیکل لیبارٹری، ڈرگ اسٹور اور ادویات کے اسٹاک سمیت تمام اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا،انہوں نے انڈور وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ریلوے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو بروقت، معیاری اور مکمل طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
ملتان سے مزید