پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خواتین کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے عمرقید کی سزاء کالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم داد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن صوابی کی حدود میں 22 مارچ 2022 کو خواتین کےتنازعہ پر کریم نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقامی عدالت نے قتل کے الزام میں ملزم داد خان کو عمرقید کی سزاء سنائی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور ملزم کے خلاف پیش کی گئی شواہد میں بھی تضاد ہے اس لئے اس کے موکل کو دی جانے والی سزاء کالعدم کر دی جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی اپیل منظور کردی اور عمرقید کی سزاء کالعدم کر دی۔