• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتفاق کڈنی ہسپتال اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور(جنگ نیوز)اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر شہزاد ابراہیم (ریٹائرڈ) نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی موجودگی میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے ایم اویوپردستخط کئے۔ اس موقع پر اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال کے بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔ایم او یو کا مقصد صوبے بھر میں گردے کے مریضوں کو طبی امداد اور امدادی خدمات فراہم کرنے میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
پشاور سے مزید