• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 وکلاء کے لائسنس منسوخ، 2 کے معطل

پشاور (نیوز رپورٹر ) خیبر پختونخوا بار کونسل ٹربیونل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 وکلاء کے لائسنس منسوخ جبکہ 2 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں ٹربیونل کے چیئر مین جسٹس وقار احمد اور ممبران سید مبشر شاہ اور محمد رفیق مہمند نے وکلاء کے خلاف دائر مختلف شکایات اور ڈسپلنری معاملات کی سماعت کی۔ ٹربیونل میں مجموعی طور پر 56 کیزر کازلسٹ پر زیر غور آئے ٹربیونل نے تفصیلی سماعت کے بعد 50 کیسز میں کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف احکامات جاری کیے، جبکہ باقی 6 کیسز آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیے گئے ٹربیونل نے سنگین نوعیت کے پیشہ ورانہ خلاف ورزیوں پر 2 وکلاء کے لائسنس منسوخ کر دیے، جبکہ 2 وکلا کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ بعض وکلاء کو ان کے طرز عمل پر سخت تنبیہ بھی کی گئی بعض مقدمات میں فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات بھی صادر کیے گئے ۔
پشاور سے مزید